عالمی برادری قرآن كی بے حرمتی كرنے والوں كے خلاف كاروائی كرے :پاكستانی سينٹ كا مطالبہ

IQNA

عالمی برادری قرآن كی بے حرمتی كرنے والوں كے خلاف كاروائی كرے :پاكستانی سينٹ كا مطالبہ

23:47 - March 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2288058
بين الاقوامی گروپ : ٦ مارچ بروز بدھ ، پاكستانی سينٹ نے ايك مذمتی قرارداد كے ذريعے عالمی برادری سے افغانستان میں قرآن كی بے حرمتی كرنے والوں كے خلاف كاروائی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «PakTribune»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قرار داد میں سينٹ كے اراكين نے اس مذموم اقدام كے مرتكب افراد كا پتہ چلانے اور ان كو كڑی سزا دينے كا مطالبہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ پاكستانی سينٹ نے نیٹو حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ ان واقعات كی روك تھام كے لیے سنجيدہ اقدامات كرے ۔
قابل ذكرہے كہ سينٹ میں متفقہ طور پر منظور كی جانے والی اس قرار داد میں قرآن كی بےحرمتی كو ايك ظالمانہ اقدام قرار ديا گیاہے اور اسلامی ممالك سے اس قسم كے توہين آميز اقدامات كے خلاف موقف اختيار كرنے كی اپيل كی گئی ہے ۔
967522
نظرات بینندگان
captcha