ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «PakTribune»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قرار داد میں سينٹ كے اراكين نے اس مذموم اقدام كے مرتكب افراد كا پتہ چلانے اور ان كو كڑی سزا دينے كا مطالبہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ پاكستانی سينٹ نے نیٹو حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ ان واقعات كی روك تھام كے لیے سنجيدہ اقدامات كرے ۔
قابل ذكرہے كہ سينٹ میں متفقہ طور پر منظور كی جانے والی اس قرار داد میں قرآن كی بےحرمتی كو ايك ظالمانہ اقدام قرار ديا گیاہے اور اسلامی ممالك سے اس قسم كے توہين آميز اقدامات كے خلاف موقف اختيار كرنے كی اپيل كی گئی ہے ۔
967522