ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «gsrl.cnrs»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس فرانس كے قومی مركز برائے علمی مطالعات سے وابستہ اديان اور سماجی مطالعات كے گروپ كی كوششوں سے منعقد كی جائے گی اور اس كانفرنس كے شركاء جاپان اور روس كے علاقوں "ولگا" اور "اورال " میں اسلام كی موجودگی كا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس كے ضمن میں يونيورسٹی "بورڈكس" كے استاد " ایڈی ڈيورمنٹ " كی موجودگی میں "جاپان میں اسلام :ترقی اور نئی دينی اقليت كی تنظيم نو" اسی طرح پيرس يونيورسٹی كے استاد " ژاوير لی ٹورويلكايك" كی شرکت کے ساتھ "ولگا اور اورال میں اسلام كی موجودگی پر ايك نظر" كے عنوان سے دوالگ الگ وركشاپوں كا اہتمام كيا جائے گا۔
967414