پاكستان ؛ وزير اوقاف كی جانب سے قرآنی تعليمات كی پيروی پر زور

IQNA

پاكستان ؛ وزير اوقاف كی جانب سے قرآنی تعليمات كی پيروی پر زور

23:55 - March 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2288316
بين الاقوامی گروپ : پنجاب كے صوبائی وزير اوقاف اور اسلامی امور نے دنيا بھر میں امت اسلامیہ كو درپيش مشكلات كے راہ حل كی خاطر قرآنی تعليمات كی پيروی پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «brecorder»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پنجاب كے صوبائی وزيراوقاف اور اسلامی امور "احسان احمد قريشی" نے ۸ مارچ بروز جمعرات ، لاہور میں واقع جہوری اسلامی ايران كے كلچلر سينٹرمیں قرآنی نمائش كی افتتاحیہ تقريب كے دوارن قرآنی تعليمات كی پيروی پر زور ديا ہے ۔
انہوں نے اپنےخطاب كے دوران كہا : ہمیں الہی احكام كی پيروی كے ذريعے اپنی اقتصادی،سماجی اور سياسی مشكلات كا علاج كرنا چاہيئے ۔
واضح رہے كہ قرآنی نمائش كی یہ افتتاحیہ تقريب ايرانی كلچرل سينٹر كے سربراہ "عباس فاموری" ،روزنامہ "پاكستان" كے ایڈیٹر "مجيب الرحمان شامی" اور شہريوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
966686
نظرات بینندگان
captcha