ايران ؛ پارليمانی انتخابات میں بڑے پيمانے پر شركت عوام کی جانب سےنطام ولايت کی بھر پور حمایت کا ثبوت ہے

IQNA

ايران ؛ پارليمانی انتخابات میں بڑے پيمانے پر شركت عوام کی جانب سےنطام ولايت کی بھر پور حمایت کا ثبوت ہے

23:54 - March 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2288321
بين الاقوامی گروپ : لبنان میں شيعوں كی سپريم كونسل كے نائب صدر نے ۷ مارچ كو ايك بيان كے ذريعے كہا ہے كہ ايران كے پارليمانی انتخابات میں عوام كی بڑے پيمانے پر شركت اس بات كی نشاندہی كرتی ہے كہ عوام نظام ولايت كے پابند اور دشمنوں كی دھمكيوں سے مكمل آگاہ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان میں شيعوں كی سپريم كونسل كے نائب صدر "عبد الامير قبلان" نے ايران كے پارليمانی انتخابات میں لوگوں كی بڑے پيمانے پر شركت پر مبارك باد پيش كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ انتخابات میں لوگوں كی شركت ذمہ داری قبول كرنے كے عظيم جذبے اور دشمنوں كی جانب سے ملك كو درپيش خطرات اور دھمكيوں كے مقابل پر مکمل آگاہی كی نشان دہی كرتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ آج ايران كا شمار دنيا كی بڑی طاقتوں میں ہوتا ہے جو درپيش مسائل كے حل کے لیے اپنے فيصلے خود كرتا ہے اور بيرونی دباؤ كے سامنے سر تسليم خم نہیں كرتا۔
967622

نظرات بینندگان
captcha