فرانس ؛ اسلامی شريعت كے مطابق بيمہ پاليسی كا افتتاح

IQNA

فرانس ؛ اسلامی شريعت كے مطابق بيمہ پاليسی كا افتتاح

23:50 - March 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2289062
بين الاقوامی گروپ : فرانس کی تجارتی كمپنی نے ملك میں اسلامی شريعت كے مطابق بيمہ پاليسی كے افتتاح كی اطلاع دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «20minutes»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كی تجارتی كمپنی «CFCI & Associés» نے اعلان كيا ہے اپريل ۲۰١۲ء كے شروع تك اسلامی بيمہ پاليسی كا افتتاح كيا جائے گا۔
واضح رہے كہ عمر بھر كی بيمہ پاليسی میں نام درج كرنے كے لیے مسلمانوں كو ١۰۰ يورو ادا كرنے پڑیں گے جبكہ لكزامبرگ بنك میں جمع كی گئی ۸۵ ٪ بيمے كی رقم خيراتی اور تعمیراتی فعاليتوں پر صرف كی جائے گی ۔ اور ١۵ ٪ كی باقی رقم مسلمان صارفين كے اكاؤنٹس میں جمع کرنے کے ساتھ ساتھ بانڈز كی خريداری كے لیے بھی خرچ كی جائے گی ۔
قابل ذکر ہے کہ اس بيمہ پاليسی میں اسلامی شريعت كی رو سے ممنوعہ معاملات کا خیال رکھا جائے گا ۔
968231
نظرات بینندگان
captcha