قرآن كی بےحرمتی پر نام نہاد واعظين كی مجرمانہ خاموشی

IQNA

قرآن كی بےحرمتی پر نام نہاد واعظين كی مجرمانہ خاموشی

23:51 - March 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2289063
بين الاقوامی گروپ : مجمع جہانی اہل بيت ﴿ع﴾ كے سيكرٹری جنرل نے امريكيوں كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : قابل افسوس ہے كہ خادم الحرمين كے عنوان سے وعظ و نصیحت کرنے والے درباری ملا امريكی مفادات كے محافظ ہیں اور ان کے جرائم كی مكمل حمايت كرتے ہیں جبكہ قرآنی مفادات كو نظر انداز یہاں تك كہ قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ایک فتوی دینے پر بھی تيار نہیں ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق مجمع جہانی اہل بيت كے سيكرٹری جنرل "محمد حسن اختری" نے اسلامی ثقافت و ارتباط آرگنائزيشن میں"افغانستان میں قرآن كی بے حرمتی كے شہيدوں كی ياد " كے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں اپنے خطاب كے دوران افغان مسلمانوں كو مبارك باد پيش كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : قابل افسوس ہے كہ خادم الحرمين كے عنوان سے وعظ و نصیحت کرنے والے درباری ملا امريكی مفادات كے محافظ ہیں اور ان كے جرائم كی مكمل حمايت كرتے ہیں جبكہ قرآنی مفادات كو نظر انداز یہاں تك كہ قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ایک فتوی دینے میں بھی تعلل کا مظاہرہ کرتے ہیں ليكن ہر مسلمان كا فريضہ ہے كہ مغرب اور بالخصوص امريكہ كے جرائم پر غم و غصے كا اظہار كرتے ہوئے انكے مقابلے كی خاطر قيام کرے ۔ 967795
نظرات بینندگان
captcha