كربلا ؛ "مقاومت كے ساتھ وفاداری " كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

كربلا ؛ "مقاومت كے ساتھ وفاداری " كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

23:47 - March 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2289064
بين الاقوامی گروپ : ۷ مارچ كو كربلا میں "مقاومت كے ساتھ وفاداری" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «العالم»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الصدر تحريك كی جانب سے امريكہ اور دوسرے غير ملكی عناصر کی بے جا مداخلت كے مقابل پر مزاحمت جاری ركھنے كی خاطر كربلا معلیٰ میں "مقاومت كے ساتھ وفاداری" كانفرنس كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس میں شريك افراد نے زور دیا ہے كہ عراق سے امريكی افواج كے انخلاء كی تنہاء علت عراقی عوام كی جانب سے مسلسل مزاحمت کا ہونا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ الصدر تحريك كے فعال ركن "حازم الاعرجی" نے كہا : عراق سے امريكی افواج كے انخلا كا تنہاء سبب اسلامی مزاحمت تھی اور اقتصادی يا سياسی مشكلات كے سبب عراق چھوڑنے كے تمام دعوے جھوٹ كے سوا كچھ نہیں ہیں ۔
968233
نظرات بینندگان
captcha