لاہور میں ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ايرنی كلچرل سينٹر ان دنوں لاہور میں دينی اورقرآنی ثقافت كی ترويج و تبليغ كے لیے مختلف خصوصی پرگراموں كا انعقاد كر رہا ہے ، ان تبليغی پروگراموں كا ہدف پاكستانی شيعوں اور اہل سنت برادران كے درميان اتحاد و بھائی چارے كو فروغ دينا ہے۔
اس رپورٹ كے مطابق ايرنی كلچرل سينٹر جاری سال كے دوران اپنے طے شدہ پرگراموں كے تحت لاہوركے مقامی شہريوں اور شہر میں مقيم ايرانی باشندوں كے لیے خصوصی پروگراموں كا انعقاد كر رہاہے جن میں سے نوجوانوں ، جوانوں اور فيمليوں كے لیے "قرآن اور امام حسين ﴿ع﴾" كے عنوان سے پروگرام قابل ذكرہے ۔
قابل ذكرہے كہ ۸ مارچ كو ايرانی كلچرلر سينٹر میں مقامی شہريوں اور ايرانيوں كی بھرپور شركت كے ساتھ دعائے كميل كا انعقاد كيا گيا ہے جس كے بعد مجلس كے خطيب نے اتحاد بين المسلمين كے قيام پر زور دياہے ۔
968264