ايرانی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "champress" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے "14 فروری كے جوان"نامی اتحاد نے آل سعود كی غاصب فورسز كے خلاف ذرائع ابلاغ كی جنگ شروع كردی ہے تاكہ ان غاصب فورسز كو بحرين سے نكالا جاسكے۔
اتحاد نے اس ہفتہ كا نام غاصب قوتوں كے خلاف مزاحمت ركھا ہے اور عوام سے مطالبہ كيا ہے كہ آل سعود كی غاصب فورسز كے مظالم كی وجہ سے سعودی عرب كی مصنوعات كا بائيكاٹ كرديا جائے۔بحرينی عوام نے سعودی عرب كی غاصب فورسز كے خلاف زبردست مظاہرے كئے ہیں ان مظاہروں میں بحرينی عوام نے آل سعود كی فورسز كے جرائم كی مذمت كرتے ہوئے گرفتار افراد كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ذرائع كے مطابق كويتی پارليمنٹ كے نمائندوں نے سعودی فورسز پر جنگی جرائم كا الزام لگايا ہے اور كہا ہے كہ آل سعود فورسز بحرين میں عورتوں اور بچوں كے خلاف جنگی جرائم كا ارتكاب كررہی ہیں اور انسانی حقوق كی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔
يادرہے كہ كويتی پارليمنٹ كے نمائندوں نے سعودی فورسز پر جنگی جرائمكی عدالت میں مقدمہ چلانے كا مطالبہ كيا ہے۔
971489