ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Daily Times»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں پاكستان كے ممتاز خوش نویس محمد عظيم اقبال ، كے شہكار منظر عام پر ركھے گئے ہیں ۔
واضح رہے كہ اس نمائش میں چمڑے ، پتھر ، لكڑی ، سونے اور كانسی پر كندہ كی گئی صلح و يكجہتی پر مشتمل آيات كو نمائش كے لیے ركھا گيا ہے۔
قابل ذكرہے كہ عظيم اقبال نے نمائش كے متعلق كہا ہے كہ میں نے عصر حاضر میں رائج خطاطی كے جديد طريقوں كے ذريعے زمان پيغمبر﴿ص﴾ میں موجود قرآںی خطاطی كو آج دنيا میں رائج خطاطی كے ساتھ ہم آہنگ كركے پيش كرنے كی كوشش كی ہے ۔
970419