لبنان ؛ امريكی سفارتخانہ شام كے خلاف فوجی كاروائی اور جاسوسی كا اڈا ہے

IQNA

23:42 - March 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2292075

لبنان ؛ امريكی سفارتخانہ شام كے خلاف فوجی كاروائی اور جاسوسی كا اڈا ہے

بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے نائب صدر نے لبنان میں موجود امريكی سفارتخانے كو جاسوسی كا اڈا اور شام كے خلاف فوجی كاروائی كا مركز قرار ديتے ہوئے فتنہ اور افراتفری كا حقيقی سبب قرار ديا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «المنار»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے نائب صدر "نبيل فاووق" نے ١١ مارچ كو "بابلیہ" ٹاؤن میں سياسی و سماجی شخصيات اور شہريوں كی موجودگی میں منعقد كیے گئے پروگرام میں خطاب كے دوران لبنان میں موجود امريكی سفارتخانے كو جاسوسی كا اڈا اور شام كے خلاف محاذ آرائی كا مركز قرار ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس وقت امريكی سفارتخانے میں موجود فوجی شام پر حملوں كے لیے حكومت مخالف گروپوں كو مسلح كر رہے ہیں ۔
انہوں نے اعلان كيا ہے كہ اگر لبنان كی مزاحمتی تحريك كی شجاعت اور طاقت اسرئيل كے راستے میں حائل نہ ہوتی تو اب تک اپنی شکست کے ازالے کی خاطر شام میں جاری بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان پر حملہ کر چکا ہوتا ۔
970280
نظرات بینندگان
captcha