ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ shorouknews، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار ١۲ مارچ كو مقامی وقت كے مطابق دن بارہ بجے صوبے كے ثقافتی ادارے میں منعقد كيا گياہے۔
واضح رہے كہ اس سيمينار كے دوران قرآن كے علمی اعجاز اور پانی كے بارے میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی احاديث ،اس الہی نعمت سے استفادے كی ثقافت سے آشنائی ، اس ثقافت كا مختلف اديان میں وجود جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ مصر كے ثقافتی امور میں فعال عہديداراور ثقافتی اداروں كے سربراہوں نے اس سيمينار كے دوران قرآن كے علمی اعجاز اور پانی كے بارے میں رسول اكرم ﴿ص﴾ كی احاديث پر بحث و تمحيص كی ہے ۔
970428