ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lavoixdunord"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اسلامی كالج انجمن اسلامی ابن رشد كی طرف سے بنايا گيا ہے جو اگست 2012ء سے اپنی سرگرميوں كا آغاز كرے گا۔
ابن رشد اسلامی كالج 5 ہزار مربع میٹر كے رقبہ پر تعمير كيا جارہا ہے اور اس كے بانيان نے اميد ظاہر كی ہے كہ كلاس رومز، مسجد، اور آڈیٹوريم كی تعمير مكمل ہوتے ہی كالج كا باقاعدہ افتتاح ہوجائے گا۔
يادرہے كہ ابن رشد سنٹر نے 2003ء سے اپنی سرگرميوں كا آغاز كيا تھا اسلامی تعليم اور عربی زبان كی تعليم دينے كيلئے شہر كی مسجد میں كلاسیں شروع كی گئیں جبكہ بعد میں اس مركز كے حكام نے لوگوں كی بھرپور شركت كو ديكھتے ہوئے ابن رشد اسلامی كالج بنانے كا اعلان كيا ہے اور اب یہ اسلامی كالج اپنے افتتاحی مراحل كے قريب ہے۔
972121