پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی شان میں گستاخی كرنے والا تيونسی جوان گرفتار

IQNA

23:59 - March 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2292344

پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی شان میں گستاخی كرنے والا تيونسی جوان گرفتار

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں نيوز نیٹورك "المنار"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كے علاقے "المہدیہ" كے حكام نے فيس بك كے ذريعے پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كی شان میں گستاخی كے مرتكب جوان كو ضروری تحقيقات كے بعد جيل بھيج ديا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق اس تيونسی جوان نے فيس بك پر پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی توہين آميز تصاوير لگا كر پيغمبر كی شان میں گستاخانہ پيغامات تحرير كیے تھے ۔
واضح رہے كہ اس گستاخ نے رسول اكرم﴿ص﴾ كی توہين كے ساتھ ساتھ اپنے دو دوستوں كی بھی توہين كی تھی جن كی شكايت پر تيونسی حكام نے اس كو گرفتار كيا ہے ۔
970336
نظرات بینندگان
captcha