لبنان ؛ "عرب انقلاب كی دستاويزات" كے عنوان سے ويب سائیٹ كا افتتاح

IQNA

23:54 - March 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2292609

لبنان ؛ "عرب انقلاب كی دستاويزات" كے عنوان سے ويب سائیٹ كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ : لبنان كے دارالحكومت بيروت میں واقع "امريكن يونيورسٹی" كی كوششوں سے "عرب انقلاب كی دستاويزات" كے عنوان سے ويب سائیٹ كا افتتاح كيا گيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ويب سائیٹ كا ایڈريسhttp://aub.edu.lb.libguides.com/content.php?pid ہے جس میں عرب ممالک میں رونما ہونے والے عوامی انقلاب سے مربوط مقالاجات ، كتابیں ،ويبلاگ اور مختلف مباحث كو قارئين كے مطالعے كے لیے رکھا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ ويب سائیٹ روزانہ اپ ڈیٹ كی جائے گی اور عرب انقلاب سے مربوط اطلاعات اور تحقيقات كو اساتذہ اور طلباء كی پہنچ میں قرار ديا جائے گا۔
اس ويب سائیٹ كی انچارج "فاطمہ شرف الدين" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ ويب سائیٹ عربی ممالک میں رونما ہونے والی انقلابی تحریکوں كے لیے انٹرنیٹ گائیڈ كی حیثیت سے صارفين كے استفادے كے لیے عربی اور مغربی ذرائع سے اطلاعات فراہم كرے گی لہذا یہ سائیٹ مغربی زبانوں میں فعال ديگر يونيورسٹيوں كی ویب سائیٹوں پر برتری رکھتی ہے ۔
972947
نظرات بینندگان
captcha