ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ويب سائیٹ كا ایڈريسhttp://aub.edu.lb.libguides.com/content.php?pid ہے جس میں عرب ممالک میں رونما ہونے والے عوامی انقلاب سے مربوط مقالاجات ، كتابیں ،ويبلاگ اور مختلف مباحث كو قارئين كے مطالعے كے لیے رکھا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ ويب سائیٹ روزانہ اپ ڈیٹ كی جائے گی اور عرب انقلاب سے مربوط اطلاعات اور تحقيقات كو اساتذہ اور طلباء كی پہنچ میں قرار ديا جائے گا۔
اس ويب سائیٹ كی انچارج "فاطمہ شرف الدين" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ ويب سائیٹ عربی ممالک میں رونما ہونے والی انقلابی تحریکوں كے لیے انٹرنیٹ گائیڈ كی حیثیت سے صارفين كے استفادے كے لیے عربی اور مغربی ذرائع سے اطلاعات فراہم كرے گی لہذا یہ سائیٹ مغربی زبانوں میں فعال ديگر يونيورسٹيوں كی ویب سائیٹوں پر برتری رکھتی ہے ۔
972947