ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "levif"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ كونسل نے شدت پسند وہابی عناصر كے مسجد امام رضا پر حملے كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اس وحشيانہ اقدام كی مذمت كرتے ہیں اور اس طرح كے اقدام اسلام اور تمام مذاہب كی بنيادی تعليمات كے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ بلجيم میں بسنے والے تمام مسلمانوں سے درخواست كرتے ہیں كہ اپنی وحدت كو قائم ركھیں اور فتنہ انگيز عناصر كے دام میں گرفتار نہ ہوں۔ مسلمانوں كو ايك دوسرے كا احترام كرنا چاہئے تاكہ دشمنان اسلام اپنے مقاصد میں كامياب نہ ہوسكیں۔
يادرہے كہ برسلز كی شيعہ مسجد امام رضا پر گذشتہ سوموار كو وہابی شدت پسندوں كے حملے میں امام جماعت اور ايك نمازی شہيد اور پوری مسجد نذر آتش ہوگئی تھی۔
973145