ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "espacemanager"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ تيونس كے شہر بن قردان كے نمازی جب جمعہ كی صبح مسجدوں میں پہنچے تو ديكھا كہ قرآں كريم كے نسخوں كی بے حرمتی كی گئی ہے اور مسجد كی ديواروں پر اسلام كی مخالفت میں نعرے درج ہیں۔
بن قردان میں تحريك اسلامی نہضت كے جنرل سيكرٹری نے اس بے حرمتی كی شديد مذمت كی اور بتايا كہ پوليس نے بے حرمتی كرنے والے عناصر كی شناخت كيلئے وسيع تفتيش كا آغاز كرديا ہے۔
واضح رہے كہ بن قردان شہر كے ہزاروں باشندوں نے قرآن كريم اور مسجد كی بے حرمتی كے خلاف احتجاجی مظاہرہ كيا ہے جس میں مختلف دينی اور سياسی پارٹيوں كے كاركنوں نے شركت كی ہے۔
973754