ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ادارہ بسيج كے شعبہ روابط عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ادارے نے افغانستان میں امريكا كے حالیہ جرائم كی مذمت میں ايك بيان جاری كيا ہے كہ جس كا متن کچھ اس طرح ہے :
و نريد ان نمن علی الذين استضعفو فی الارض و نجعلھم آئمة و نجعلھم الوارثين﴿قصص ، آیہ ۵﴾
ايك بار پھر امت اسلامیہ نے کافروں كی سنگدلی اور حقوق بشر كے دعویداروں كی دہشت گردی كا مشاہدہ كيا ہے ، اس بار بھی امريكيوں كے اتحاديوں نے ہاتھ میں اسلحہ لے كر اپنی قرون وسطی كی تاريخ كو دنيا والوں كے سامنے پيش كياہے ۔
حقوق بشر کے نعروں پر مشتمل جن لوگوں کی آواز آسمان سے ٹکراتی ہے انہی بے رحم لوگوں نے اجتماعی قتل عام کے دوران بے گناہ بچوں اور خواتین پر بھی رحم نہیں کیا ہے ۔
۹۷۳۴۷۹