ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس آرمينيا میں ايرانی سفير "ساقيان" ،ايران كے قوںصلر جنرل "مہران شيراوند" ، آرمينيا كے نائب وزير ثقافت "آرتوريو غوسيان" وغيرہ كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
ايرانی سفير ساقيان نے اس كانفرنس كے دوران دونوں ممالك كے درميان تعلقات كو دوستانہ قرار ديتے ہوئے واضح كيا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران نے اپنی تاسيس سے ہی ہمسائیہ ممالك كے ساتھ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون كو اپنی سياست كی اساس قرار ديا ہے ۔
۹۷۳۴۳١