"انگلينڈ كا دفاع" كے عنوان سے اسلام مخالف پارٹی كا قيام

IQNA

"انگلينڈ كا دفاع" كے عنوان سے اسلام مخالف پارٹی كا قيام

23:43 - March 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2294642
بين الاقوامی گروپ : ۳ برس پہلے قائم ہونے والی اسلام مخالف تحريك "انگلينڈ كا دفاع " نے۲۳مارچ كو اپنی سياسی پارٹی كے افتتاح كی خبر دی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اطلاع رساں ويب سائیٹ«20minutes»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اپنی تاسيس كے زمانے سے لے كر آج تك اسلامی مقدسات پر حملے اور مسلمانون كی توہين كو اپنے پروگراموں كی سرفہرست میں قرار دينے والی "انگلينڈ كا دفاع" نامی تحريك نےاعلان كيا ہے كہ یہ تحریک مئی ۲۰١۲ء میں سياسی جماعت كا افتتاح كرے گی ۔
اس اسلام مخالف تحريك كے رہنما "اسٹیفن لينون" نے اپنی گفتگو كے دوران انكشاف كيا ہے كہ "انگلینڈ کا دفاع" تحريك نے اپنی سياسی شاخ كے قيام كے ذريعے ملك كے پارليمانی انتخابات میں شركت كا فيصلہ كيا ہے جس كے بعد انگلينڈ كے عوام اسلام مخالف سياسی پارٹی كی آواز كو باآسانی سن پائیں گے۔
974739
نظرات بینندگان
captcha