ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" ٹی وی نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ لبنانی پارليمنٹ كے صدر نبیہ بری نے بتايا كہ یہ عدالتی وفد امام موسی صدر كے اغوا كی تحقيقات كو ہم آہنگ كرنے كيلئے لبنان آرہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا اسی طرح لبنانی عدالتی اور سفارتی وفد بہت جلد ليبيا كا سفر كرے گا جہاں اس مسئلہ كے حل كيلئے ليبيا كے حكام سے ملاقات كرے گا۔
انہوں نے ليبيا كی جديد حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغوا كا مسئلہ فقط لبنان كے ساتھ مختص نہیں ہے بلكہ اس مسلےر میں عربی انسانی اور اسلامی پہلو پوشيدہ ہیں۔
975310