اٹلی ؛ پہلی اسلامك كنفیڈريشن كا قيام

IQNA

اٹلی ؛ پہلی اسلامك كنفیڈريشن كا قيام

23:46 - March 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2295276
بين الاقوامی گروپ : اٹلی میں طويل جدوجہد كے بعد مسلمانون كے حقوق كے دفاع اور مساجد كی ہم آہنگی كے لیے پہلی اسلامك كنفیڈريشن كی بنياد ركھی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كنفیڈريشن كی تاسيس كا منصوبہ سال ۲۰۰۹ء سے اٹلی كے اسلامی ثقافتی مركز اور روم كی مسجد اعظم كے زير غور تھا جو آخر كار ايك طويل جدوجہد كے بعد اپنے نتيجے كو پہنچا ہے ۔
یہ كنفیڈريشن متعدد اہداف من جملہ ؛ مساجد كی ہم آہنگی ، اٹلی میں مسلمانون كے حقوق كا دفاع ،ہر قسم كی انتہا پسندی كا مقابلہ ، اعتدال پسندی پر قائم اصولوں كا احترام ، دوسروں كا احترام اور رواداری ، مذہبی آزادی اور عبادتی مقامات كی اہميت كو نماياں كرنے كی غرض سے قائم كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ اس كنفیڈريشن كے ديگر مہم ترين اہداف میں اٹلی كے مسلمان رہنماؤں كی معرفی اور ان كی فعاليتيوں كے لیے راستہ ہموار كرنا ہے ۔
974778
نظرات بینندگان
captcha