ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم"كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی وزارت خارجہ نے منامہ میں لبنانی سفير كو بلا كر لبنان كی جانب سے بحرين كے اندرونی مسائل میں دخالت پر احتجاج كياہے۔
بحرينی وزارت خارجہ كے قائم مقام "حمد العامر" نے اس ملاقات كے دوران لبنان کے پارلیمانی سپیکر نبی بری كے بيانات كے حوالے سے احتجاجی دستاويز لبنانی سفير "سامی حداد" کے حوالے کی ہے ۔
واضح رہے كہ بحرينی وزارت خارجہ نے نبی بری كے بيانات كو جھوٹے اور من گھڑت دعوے قرار ديتے ہوئے اان كو دونوں ممالك كے درميان تعلقات كی خرابی كا باعث قرار ديا ہے ۔
975971