ہيومن رائٹس واچ كی جانب سے سعودی عرب میں جاری تشدد پر كڑی تنقيد

IQNA

ہيومن رائٹس واچ كی جانب سے سعودی عرب میں جاری تشدد پر كڑی تنقيد

23:57 - March 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2295959
بين الاقوامی گروپ : ہيومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں گرفتاريوں اور مخالفين كو كچلنے پر كڑی تنقيد كی ہے اور سعودی حكام سے اپنےمخالفين اور ان افراد كی گرفتاريوں كو روكنے كا مطالبہ كيا ہے جو پر امن طريقے سے اپنے عقائد كی پيروی كرتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "راصد" نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہيومن رائٹس واچ كے شعبہ مشرق وسطی اور شمالی افريقہ كی ايگزيكٹو "سارہ ليویٹسن" نے كہا ہے كہ اس وقت سعودی عرب میں اصلاح ، جمہوريت اور حقوق بشر كی رعايت كا مطالبہ كرنے والے ہر شخص پر تشدد کے واقعات میں نماياں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے زور ديا ہے كہ سعودی حكام اپنے مخالفين كے سفر پر پابندی لگانے اور انہیں لمبی مدت كے لیے قيد میں ركھنے كے بجائے حقوق بشر اور آزادی رائے كا احترام كریں ۔
سارہ ليویٹسن نے مزيد كہا : جب تك سعودی عرب حقوق بشر كی خلاف ورزی جاری ركھے گا اور اس مسئلے پر مجرمانہ خاموشی جاری رہے گی تب تك اپنے حقوق كے لیے فعال اور حكومت كے تشدد كا نشانہ بننے والے افراد اس بے اعتنائی كی قيمت ادا كرتے رہیں گے۔
976434
نظرات بینندگان
captcha