خطے كی اقوام كا روشن مستقبل مسلحانہ قيام سے وابستہ ہے

IQNA

خطے كی اقوام كا روشن مستقبل مسلحانہ قيام سے وابستہ ہے

23:55 - April 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2296188
بين الاقوامی گروپ : اسلامی مزاحمت نے آج تك فلسطين كو زندہ ركھا ہے اور اربوں ڈالر خرچ كر كے فلسطينی مسئلے كو پس بشت ڈالنے كی تمام كوششوں كو شكست سے دوچاركيا ہے ۔ درحقيقت خطے كی اقوام كا مستقبل مسلحانہ قيام سے وابستہ ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل "سيد حسن نصراللہ" نے ۳١مارچ كوبيروت كے جنوب میں واقع "حارة حريك" نامی علاقے میں حضرت زينب ﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كے موقع پر حضرت زينب﴿ص﴾ سے منسوب ثقافتی ، مذہبی اور سپورٹ كمپليكس كی افتتاحیہ تقريب كے دوران خطاب كيا ہے ۔
انہوں نے خطاب كے دوران ہال میں موجود تمام حاضرين كو حضرت زينب﴿ع﴾ كی ولادت باسعادت كے موقع پر مبارك باد پيش كرتے ہوئے حضرت زينب ﴿ع﴾ اور آئمہ اطھار كی سيرت پر عمل كرنے کی آرزو کی ہے ۔
حزب اللہ كے جنرل سيكرٹری نے كہا: یہ كمپليكس حارة حريك میں واقع ہے جسے جنگ کے دوران حزب اللہ كا "Security Square " كہا جاتا تھا ليكن آج اس علاقے كو یہ حيثيت حاصل نہیں ہے ۔ اسرائيل كے ساتھ ۳۳ روزہ جنگ كے دوران اس علاقے پرمزائلوں كی بارش كر کے تباہ و برباد كرديا گيا ۔ جنگ كے پہلے دنوں میں اسرائيل نے یہ جانتے ہوئے كہ اس علاقے میں موجود بيشتر گھر حزب اللہ كے نہیں ہیں پھر بھی اس علاقے كو بمباری كے ذريعے تباہ برباد كر ديا تھا ۔
976539
نظرات بینندگان
captcha