پيريس ؛ حلال مصنوعات پر مشتمل بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

IQNA

پيريس ؛ حلال مصنوعات پر مشتمل بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

23:57 - April 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2298445
بين الاقوامی گروپ :۳ اپريل كو فرانس كے دارالحكومت "پيرس" میں حلال مصنوعات پر مشتمل نویں بين الاقوامی نمائش كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سال ۲۰۰۴ ء میں پہلی دفعہ فرانس کے دارالحکومت پيرس میں شروع ہونے والی یہ سالانہ نمائش ، اس سال اپنے نویں اور آخری مرحلے كے ساتھ اختتام پزیر ہوئی ہے ۔
واضح رہے كہ یہ نمائش ۳ سے ۴ اپريل تک پيرس میں ۴ ہزار مربع میٹر پر پھيلی زمين پر آخری دفعہ منعقد كی گئی ہے جس میں يورپ اور ايشيا سے تعلق ركھنے والی ايك لاكھ بيس ہزار سے زائد كمپنيوں نے اسلامی شريعت كے مطابق تيار كردہ اپنی غذائی مصنوعات ، ادويات اور سينیٹری كی نمائش كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ پيرس میں منعقدہ ہونے والی اس نمائش میں حلال مصنوعات تيار كرنے والی مہم اور معتبر كمپنيوں نے شركت كی ہے ۔
977103
نظرات بینندگان
captcha