سوڈان ؛ اسلامی ترقياتی بينك كے سالانہ اجلاس كا انعقاد

IQNA

سوڈان ؛ اسلامی ترقياتی بينك كے سالانہ اجلاس كا انعقاد

23:55 - April 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2298448
بين الاقوامی گروپ : ۴اپريل كو سوڈان كے دارالحكومت "خرطوم" میں اسلامی ترقياتی بينك كے سينتيسویں سالانہ اجلاس كا انعقاد کیا گیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «babnet»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۴ سے ۵ اپريل تك خرطوم میں منعقد ہونے والے اسلامی ترقياتی بينك كے سينتيسویں سالانہ اجلاس کے دوران مخلتف مسائل من جملہ ؛ اسلامی تعاون ، بيمہ ، سرمایہ كاری ، پرائيویٹ سيكٹرز میں اسلامی تعاون كا كردار اور اسلامی تجارت كے پھيلاؤ میں عالمی تعاون كا كردار جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
اسی طرح اجلاس كے ضمن میں ماہرين كے ايك گروپ نے ذراعت ، صنعت ، معدن اور پیٹرول كے مختلف شعبوں میں سرمایہ كاری كے موقعوں كا جائزہ ليا ہے جبكہ اس اجلاس كے ديگر موضوعات میں سرمایہ كاری كے قوانين اور ان سے سرمایہ كاروں كو فائدہ شامل تھے۔
قابل ذكر ہے اس سالانہ اجلاس كے ضمن میں "اسلامی ممالك میں مضبوط پیشرفت كی حمايت " كے عنوان سے تئيسویں نشست كا انعقاد بھی كيا گيا ہے ۔
977456
نظرات بینندگان
captcha