مصر ؛ شيعہ جماعت كی جانب سے اخوان المسلمين كے صدراتی اميدوار كی حمايت

IQNA

مصر ؛ شيعہ جماعت كی جانب سے اخوان المسلمين كے صدراتی اميدوار كی حمايت

23:58 - April 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2298814
بين الاقوامی گروپ : مصر ميں شيعہ سياسی جماعت "الغدير" نے اخوان المسلمین کی جانب سے صدراتی اليكشن میں حصہ لینے والے اميدوار كی مكمل حمايت كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيعہ سياسی جماعت "الغدير" نے مصر كے صدارتی انتخابات میں شركت كرنے والے اخوان المسلمين كے ركن "خيرت الشاطر" كی حمايت كا اعلان كرتے ہوئے كہا : ہم صدارتی انتخابات میں خيرت الشاطر كی ہر ممكنہ مدد كریں گے۔
الغدير كے ركن "محمد الدرينی" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اس فیصلہ کی اصل وجہ الشاطر اور اخوان المسلمين كی جانب سے قاتلوں ، مفسدوں ، جاسوسوں اور چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ حزب "الغدير" كی جانب سے خیرت الشاطر كی حمايت دينی ، اخلاقی اور قومی اصولوں پر استوار ہے ۔
977622
نظرات بینندگان
captcha