اردن بين الاقوامی كانفرنس "اسلامی فكر میں ہنر" كا ميزبان

IQNA

23:56 - April 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2298816

اردن بين الاقوامی كانفرنس "اسلامی فكر میں ہنر" كا ميزبان

بين الاقوامی گروپ : 25 اپریل كو اردن كے دارالحکومت "امان " میں "اسلامی فكر میں ہنر" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ culture.gov.jo، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس دو دن تك جاری رہے گی جس میں دنيا كے مختلف ممالك كے نمائندے شركت كریں گے ۔
اردن كے وزير ثقافت "صلاح جرار" نے اردن میں عالمی اسلامی فكر سینٹر كی علاقائی شاخ كے صدر "فتحی الملكاوی" كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا ہے كہ یہ مرکز معاشرے میں اسلام کے عمومی مسائل کی جڑیں مضبوط کرنے جیسے بلند اہداف پر عمل پیرا ہے اور اسی سلسلے میں اس نے ہنر نمائش کا انعقاد کیا ہے اسی طرح مرکز کی دیگر فعالیتوں میں يونيورسٹيوں اور تحقيقاتی مراكز میں فعال محققين كی پشت پناہی کرنا ہے۔
وزير ثقافت نے ملاقات كے آخر میں اپنی وزارت كی جانب سے اس كانفرنس كی مكمل حمايت كا اعلان كيا ہے ۔
977613
نظرات بینندگان
captcha