فرانس ؛ يونين آف اسلامك آرگنائزيشنز كی سالانہ کانفرنس كا آغاز

IQNA

فرانس ؛ يونين آف اسلامك آرگنائزيشنز كی سالانہ کانفرنس كا آغاز

23:53 - April 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2299598
بين الاقوامی گروپ : ٦ اپريل كو فرانس كی يونين آف اسلامك آرگنائزيشنز کی جانب سے پیريس کے "بورگیٹ پارك " میں سالانہ انتيسویں کانفرنس كا آغاز كيا گیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الرياض" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس ۹ اپريل تك جاری رہے گی جبكہ اس كا انعقاد فرانس میں تيزی سے پھيلتے ہوئے اسلام فوبيا اور دائیں بازو كی جماعتوں كی جانب سے مسلمانوں ووٹروں كو جذب كرنے جيسی حساس شرائط میں كيا جا رہا ہے ۔
واضح رہے كہ يونين آف اسلامك آرگنائزيشنز نے فرانس كے مسلمانوں كی مشاركت سے اس كانفرنس كا عنوان "اسلام كے پيروكار عصر حاضر كی مشكلات كے ساتھ نبرد آزما" ركھاہے ، یہ يونين يورپ سے تعلق ركھنے والے مفكرين اور سماجی ماہرين كی دعوت كے ذريعے يورپ میں مقيم مسلمان اقليتوں كے مسائل كا جائزہ اور ان كا راہ حل تلاش كرنے كی كوشش كر رہی ہے ۔
980108
نظرات بینندگان
captcha