مسئلہ فلسطين كو عرب اور اسلامی ممالك كی ترجيحات میں سرفہرست قرار ديا جائے

IQNA

مسئلہ فلسطين كو عرب اور اسلامی ممالك كی ترجيحات میں سرفہرست قرار ديا جائے

23:26 - April 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2300418
بين الاقوامی گروپ : صیہونی دشمن ابھی تك فلسطينی عوام كو كچلنے كی پاليسی پر كاربند ہے لہذا عرب اور اسلامی ممالک کی عوام مسئلہ فلسطين كو سرفہرست قرار ديتے ہوئے اپنے اندرونی مسائل کو اس مہم ترين مسئلے پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہ دیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ٦اپريل بروز جمعہ ، سيد فضل اللہ نے لبنان كے علاقے "حريك" میں واقع مسجد "الامامين الحسينين(ع)"میں خطبہ جمعہ كے دوران كہا ہے كہ صیہونیوں نے ابھی تك تشدد ، گرفتارياں ، قتل و غارت اور قدس شريف كی بے حرمتی پر مبنی اقدامات كو جاری ركھا ہوا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اسرائيل كی جانب سے جيلوں میں بند فلسطينی قيديوں پرمختلف طريقوں سے تشدد كيا جاتا ہے اور انفرادی جيلوں كو فسلطينی قيديوں كے ساتھ ناروا سلوك كے لیے حربے كے طور پر استعمال كيا جاتا ہے ۔
979870
نظرات بینندگان
captcha