ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «alhaqq»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١اپريل سے شروع ہونے والے ان مقابلوں كا ہدف طلباء و طالبات كو قرآ ن كريم كی روزانہ تلاوت كی رغبت دلانا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں میں شریک بچوں کے والدین کو ایسے فارم دیے گئے ہیں جن میں چاليس دنوں کے دوران بچوں کی تلاوت قرآن کریم کی مقدار کو درج کیا جائے گا ۔
واضح رہے كہ یہ مقابلے ۴سے ۵ سالہ بچوں ،۶ سے ۷ سال كے بچوں ، ۹ سے ۱۱ اور ۱۲ سے ۱۵سال كے طلباء وطالبات كے علاوہ ۱۶ سال سے بڑی عمر كے افراد پر مشتمل ۵ مختلف گرپوں میں منعقد كیے جا رہے ہیں۔
قابل ذكرہے كہ یہ مقابلے ١۰مئی تك جاری رہیں گے جبكہ ان مقابلوں كے اختتام پر ہر گروپ كے كامياب اميدوار كو قيمتی انعامات دیے جائیں گے ۔
980054