آل خليفہ حكومت كے مخالفين نے تباہ شدہ مساجد كی دوبارہ تعمير كا مطالبہ كرديا

IQNA

22:19 - April 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2303381

آل خليفہ حكومت كے مخالفين نے تباہ شدہ مساجد كی دوبارہ تعمير كا مطالبہ كرديا

بين الاقوامی گروپ: بحرينی حكومت كے مخالفين نے مطالبہ كيا ہے كہ حكومت، انقلاب كے دوران تباہ ہونے والی مساجد كو دوبارہ تعمير كرائے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "alwasatnews" سے نقل كيا ہے كہ گذشتہ روز آل خليفہ حكومت كے مخالفين نے بحرين كے منطقہ عالی میں واقع مسجد امير محمد البريغی میں اجتماع كيا جس میں مطالبہ كيا گيا كہ گذشتہ ايك سال كے دوران آل خليفہ نے جن مساجد كو تباہ كيا ہے انہیں دوبارہ تعمير كرائے۔
انجمن الوفاق كے نمائندے محمد البريغی نے كہا ايك سال كے دوران متعدد مساجد اور امام بارگاہوں كو آل خليفہ نے تباہ كيا اور ابھی تك یہ سلسلہ جاری ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہر دين اور مذہب كو یہ حق حاصل ہے كہ عبادت كو انجام دينے كيلئے مقدس مقام ہونا چاہئے نيز ان مقدس مقامات كا احترام تمام اديان میں موجود ہے۔
983776
نظرات بینندگان
captcha