عراق میں "شہيد صدر ؛ وطن كی خدمت كا بے مثال نمونہ" كے عنوان سے سمينار كا انعقاد

IQNA

عراق میں "شہيد صدر ؛ وطن كی خدمت كا بے مثال نمونہ" كے عنوان سے سمينار كا انعقاد

23:54 - April 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2303415
بين الاقوامی گروپ : عراق میں آيت اللہ شہيد باقر صدر كی شہادت كی مناسبت سے "شہيد صدر ؛ وطن اور ہموطنوں كی خدمت كا بے مثال نمونہ" كے عنوان سے سمينار كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے عراقی خبر رساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سمينار كا انعقاد "ميسان" میں عراق كی سپريم اسلامی كونسل كی كوششوں سے كيا گيا جس میں علماء اور شہريوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ یہ سيد محمد باقر صدر كی شہادت كی بتيسویں سالگرہ كی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں ميسان كے گورنر اور ديگر عہديداروں نے بھی شركت كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ شہيد باقر صدر ١۹۳۴ء میں شہر "كاظمين" میں پيدا ہوئے ان كے والد گرامی سيد حيدر صدر كا شمار عراق كے عظيم دانشوروں میں ہوتا تھا اور ان كی والدہ عراق كی ممتاز علمی اور مذہبی شخصيت عبد الحسين آل ياسين كی بیٹی تھیں ۔
981548
نظرات بینندگان
captcha