ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روزنامہ گارڈین نے برطانوی وزير اعظم ڈيوڈ كيمرون كے دورہ انڈونيشيا كے بارے میں لكھا ہے كہ كيمرون نے اس ايشائی مسلمان ملك میں اسلام سے متعلق تاريخی خطاب كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
اس روزنامے كے مطابق كيمرون جكارتہ میں الازہر يونورسٹی كے طلباء كی موجودگی میں مسلمانوں سے خطاب كے دوران واضح کریں گے كہ اسلام اور جمہوريت ايك دوسرے كے کنارے رشد اور ترقی كا باعث بنیں گے اسی طرح عالم اسلام كو پيغام دیں گے كہ كوئی بھی آمريت اور انتہا پسندی کو انتخاب کرنے میں مجبور نہیں ہے ۔
984639