ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "CPI" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ عراق اور فلسطين میں عرب مزاحمت كی حمايتی كمیٹی كے سربراہ نے اعلان كيا ہے فلسطين كے متعدد راہنماؤں نے تيونس كے صدر منصف المرزوقی سے مطالبہ كيا ہے كہ صیہونی حكومت كی جيلوں میں قيد فلسطينيوں كی حمايت كيلئے بين الاقوامی كانفرنس منعقد كی جائے جسے تيونس كے صدر نے منظور كرليا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صیہونی حكومت كے جرائم كو بے نقاب كرنے اور فلسطين كی مزاحمتی تحريك كی حمايت كيلئے یہ بين الاقوامی كانفرنس اہم قدم شمار ہوگی۔ ہم اس بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد كركے اسرائيلی جيلوں میں قيد ہزاروں فلسطينيوں كی حمايت كرسكیں گے۔
984856