ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بان كی مون نے بحرين میں جاں بحق ہونے والے بيشتر افراد كی موت كا ذمہ دار مظاہرین کے خلاف حكومت كی وحشيانہ پاليسيوں كو قرار ديا ہے ۔
انہوں نے پر امن مظاہروں كو عوام كا مسلم حق قرار ديا اور ان كے احترام پر زور ديتے یوئے مظاہرين پر وحشيانہ تشدد كی پر زور مذمت كی ہے ۔
بان كی مون كے نمائندے "مارٹن نسركی" کے مطابق اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹی نے بحرينی عوام كے پر امن مظاہروں پرسكيورٹی فورسز كے تشدد اور اس كے نتيجے میں درجنوں افراد كے زخمی ہونے پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
984587