كويت ؛ پارليمنٹ نے اللہ اور رسول ﴿ص﴾ كی توہين كرنے والو ں کے خلاف قانون كی منظوری دی ہے

IQNA

23:52 - April 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2304662

كويت ؛ پارليمنٹ نے اللہ اور رسول ﴿ص﴾ كی توہين كرنے والو ں کے خلاف قانون كی منظوری دی ہے

بين الاقوامی گروپ : ١۲ اپريل كو كويتی پارليمنٹ نے اللہ تبارك و تعالی ، پيغمبراكرم ﴿ص﴾ اور زوجات رسول ﴿ص﴾ كی شان میں توہين كرنے والوں كے خلاف قانونی چارہ جوئی كے لیے ايك بل كی منظوری دی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الامارات اليوم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ
یہ قانون پہلے مرحلے كی بحث و تمحيص كے بعد كويت كے ۴٦ اراكين پارليمنٹ اور كويتی وزير اعظم كی مثبت رائے سے منظور كر ليا گيا ہے جبكہ آہندہ دو ہفتوں كے دوران منعقد ہونے والے پارليمانی اجلاس میں اس بل كی حتمی منظوری دی جائے گی ۔
واضح رہے كہ اس قانون كے مطابق اللہ ، رسول اسلام﴿ص﴾ اور زوجات رسول﴿ص﴾ كی شان میں گستاخی كے مرتكب افراد كو سزائے موت دينے كا فيصلہ كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كويتی پارليمنٹ میں شیعہ نمائندوں نے آئمہ اطھار﴿ع﴾ كی توہين كرنے والوں پر بھی یہ قانون لاگو کرنے اور سزائے موت دينے كا مطالبہ كيا تھا ليكن اراكين پارليمنٹ كی اكثريت نے اس مطالبے کی مخالفت كی ہے ۔
984570
نظرات بینندگان
captcha