ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی( ايكنا) نے "ahram" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے الازہر الائنس كے ترجمان شيخ خلف مسعود نے اعلان كيا ہے كہ الازہر الائنس ہر ايسے اقدام كی مخالفت كرے گا جس كی وجہ سے سابقہ حكومت كے حامی افراد حكومت میں شامل ہو سكیں۔
شيخ خلف مسعود نے مزيد كہا الائنس حنيس مبارك كی حكومت سے وابستہ كسی بھی شخص كی صدارتی انتخابات میں نامزدگی كے مخالف ہے اور ہر ايسے اقدام كے خلاف كھڑے ہوں گے جو افراد سابقہ حكومت كے حاميوں كو اقتدار میں شامل كرنا چاہتے ہیں۔ ان كی شدت سے مخالفت كرتے ہیں ہم انقلاب مصر كو چوری نہیں ہونے دیں گے۔
985799