مصر كے عيسائيوں كيلئے اسرائيلی ويزے كے ساتھ بيت المقدس كا سفر ممنوع

IQNA

مصر كے عيسائيوں كيلئے اسرائيلی ويزے كے ساتھ بيت المقدس كا سفر ممنوع

20:44 - April 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2306243
بين الاقوامی گروپ: مصر كے عيسائی چرچ كے حكام نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں عيسائی شہريوں سے كہا گيا ہے كہ اسرائيل كی غاصب حكومت كے ويزے كے ساتھ بيت المقدس كا سفر نہ كریں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "afreeknews" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے "پوپ شنودہ سوم" نے اسرائيلی ويزے كے ساتھ بيت المقدس كے سفر كو ممنوع قرار ديا تھا حالانكہ انہیں اس دنيا سے گئے ہوئے كچھ ہی عرصہ ہوا ہے كہ كچھ مصر كے عيسائی شہريوں نے بيت المقدس كے سفر كو اسرائيلی ويزے كے ساتھ كيا ہے جس كی مصری عيسائی چرچ نے شديد مخالفت كی ہے۔
پوپ شوچدہ سوم كے عبوری جانشين "پاشو ميوس" نے ايك بيانیہ جاری كرتے ہوئے ان عيسائی شہريوں كی مذمت كی ہے جنہوں نے اسرائيلی ويزے كے ساتھ بيت المقدس كا سفر كيا ہے انہوں نے كہا پوپ شنودہ سوم كا حكم اسی طرح برقرار ہے۔
986048
نظرات بینندگان
captcha