ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Press Tv" سے نقل كيا ہے كہ 1948ء میں خطے كے عرب 85 فيصد زمينوں كے مالك تھے ليكن اب فقط 3 فيصد زمين كی ملكيت ان كے ہاتھ میں ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات كو واضح كررہے ہیں كہ1948 سے فلسطينيوں كے گھروں پر قبضہ، ان كی آباء و اجداد كی زمينوں سے نكالنے كا كام آج تك جاری ہے، یہ گفتگو پارليمنٹ كے عرب ركن نے كينیڈا كے شہر اوٹاوا میں ايك ٹی وی پروگرام میں كی۔
احمد الطيبی نے تل ابيب حكومت كے بيت المقدس كے بارے اقدامات اور دريائے اردن كے مغربی كنارے اور غزہ كی پٹی كے فلسطينيوں كو ان مقدس مقامات میں داخلے كو ممنوع كرنے پر شديد مذمت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيلی حكومت نے 1967 كی چھ روزہ جنگ میں بيت المقدس كے مشرقی حصے پر قبضہ كيا تھا اور اُس زمانے سے ليكر آج تك غير قانونی تعميرات كررہا ہے۔
987708