افغانستان ؛ قیام اور استقامت نامی کتاب پر انعامی مقابلہ

IQNA

افغانستان ؛ قیام اور استقامت نامی کتاب پر انعامی مقابلہ

23:56 - April 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2307153
ثقافتی اور ہنری گروپ : ۲١ اپریل كو كابل میں واقع مدرسہ محمدیہ﴿ص﴾ میں افغان عوام كے جہاد اور شہادت كے موضوع سے قیام اور استقامت نامی کتاب پر انعامی مقابلے كا انعقادكيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس مقابلے كی كتابیں افغان جوانوں كی علمی ، ثقافتی اور سماجی تنظيم كی جانب سے "افشار سيلو "بازار ، مسجد جعفریہ اور حوزہ علمیہ خاتم النبيين (ص) میں تقسيم كر دی گئی ہیں ۔
قابل ذكرہے كہ اس تنظيم نے كامياب شركاء كو عمرے ، مقدس مقامات ، شام اور مشہد المقدس كی زيارت جيسے قيمتی انعامات دينے كا اعلان كيا ہے ۔
987206
نظرات بینندگان
captcha