تركمنستان بين الاقوامی كانفرنس "عالم اسلام میں پناہ گزينوں كی حالت" كی ميزبانی كرے گا

IQNA

23:53 - April 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2309425

تركمنستان بين الاقوامی كانفرنس "عالم اسلام میں پناہ گزينوں كی حالت" كی ميزبانی كرے گا

بين الاقوامی گروپ : ١۰ مئی كو تركمنستان میں اسلامی تعاون تنظيم كی كوششوں سے "عالم اسلام میں پناہ گزينوں كی حالت" كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات كی سركاری خبر رساں ايجنسی "وام" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس اقوام متحدہ میں پناہ گزينوں كے لیے قائم ادارے كے تعاون سے تركمنستان كے دارالحكومت "عشق آباد" میں منعقد ہو گی جو دو دن تك جاری رہے گی ۔
واضح رہے كہ اسلامی تعاون تنظيم نے اس كانفرنس كے انعقاد كا ہدف پناہ گزينوں كے حوالے سے بحران كا سامنا كرنے والے ممالك كی حمايت كے لیے ادارے كی مسلسل كوششوں سے آشنائی کے ساتھ ساتھ اس مسئلے میں بناہ گزينوں كے لیے قائم اقوام متحدہ كے بين الاقوامی ادارے پر عائد ہونے والی ذمہ داريوں كی واضحت كرنا قرار دیا ہے ۔
989672
نظرات بینندگان
captcha