ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سالانہ اجتماع فرانسوی مسلمانوں كی جمعيت (RMF) كی كوششوں اور اويوناكس كی اسلامی انجمن اور رہون آلپس کی مسلم جمعیت كی شركت كے ہمراہ منعقد كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ اس دوسرے سالانہ اجتماع كا اصلی عنوان "مسلمان بچوں كی تعليم ؛ مشكلات اور راہ حل" رکھا گیا ہے جبکہ اس سالانہ اجتماع میں شركت كرنے والے ماہرين اور مفكرين اسلامی تعليمات ، اسلام اور سول سوسائٹی میں عدل و انصاف ، مغربی ممالك میں اسلامی شناخت كا تحفظ ، مسلمانوں بچوں كی دينی شناخت كی حفاظت اور ان كو دينی فرائض کی ادائیگی كے لیے تشويق كرنے جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كریں گے ۔
989909