ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ اسرائيل كی حكومت نے رسمی طور پر اعلان كيا ہے كہ مصر كے مفتی علی جمعہ نے وزارت جنگ كی اجازت سے بيت المقدس كی زيارت كا سفر كيا ہے، جس میں مصری مفتی علی جمعہ كو مكمل سيكورٹی فراہم كی گئی تھی۔
صیہونی ریڈيو نے ذرائع ابلاغ سے نقل كيا ہے مصری مفتی علی جمعہ كے ہمراہ اردنی شہنشاہ كے مشير امير غازی بن محمد بھی تھے جنہوں نے اسرائيل اور اردن كی حكومتوں كی اجازت سے بيت المقدس اور مسجد الاقصی كا سفر كيا ہے۔
الازہر كے علماء مختلف سياسی اور مذہبی پارٹيوں كے اراكين نے علی جمعہ كے زيارتی سفر كی مذمت كرتے ہوئے اسے حسنی مبارك كی باقيات قرار ديا اور مصری مفتی كی معزولی كا مطالبہ كيا ہے اور انہوں نے كہا كہ مصر كے عوام غاصب اسرائيلی حكومت كے ساتھ تعلقات كے مخالف ہیں۔
989661