فرانسيسی زبان میں اصول كافی كا پہلی مرتبہ ترجمہ اور اس كی اشاعت

IQNA

فرانسيسی زبان میں اصول كافی كا پہلی مرتبہ ترجمہ اور اس كی اشاعت

22:23 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310208
بين الاقوامی گروپ: فريدہ مہدوی دامغانی نے اصول كافی كا پہلی مرتبہ فرانسيسی زبان میں ترجمہ كيا ہے جس كو شائع كرديا گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "شيعہ كتاب شناسی انسٹی ٹيوٹ" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے مذہبی كتابوں كی غير ملكی زبانوں كی مترجم فريدہ مہدوی دامغانی نے اصول كافی كا فرانسيسی زبان میں ترجمہ كرديا ہے۔
فريدہ مہدوی دامغانی اس سے پہلے رسالۃ الحقوق امام سجاد (ع) ، اصول دين آيت اللہ العظمی وحيد خراسانی اور شہزادہ والتبار استادی كا بھی فرانسيسی زبان میں ترجمہ كيا ہے جس كی اشاعت ہوچكی ہے۔
اس كے علاوہ اس مترجم نے صحيفہ سجادیہ اور مرحوم شيخ عباس قمی كی كتاب نفس المہموم كا بھی فرانسيسی زبان میں ترجمہ كيا تھا جس كی اشاعت ہوچكی ہے۔
991158
نظرات بینندگان
captcha