تيونسی پروفيسر كا ايرانی تحقيقی اداروں كے ساتھ تعاون كا خير مقدم

IQNA

تيونسی پروفيسر كا ايرانی تحقيقی اداروں كے ساتھ تعاون كا خير مقدم

22:23 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310210
علم و فكر گروپ: پروفيسر ہشام جعيط نے ايرانی كلچرل سنٹر كے سربراہ صادق رمضانی گل افزانی سے ملاقات میں كہا كہ ايرانی تحقيقی اداروں كے ساتھ تعاون كا خير مقدم كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تيونس كی يونيورسٹيز میں تاريخ و تمدن كے ممتاز استاد ہشام جعيط نے اس ملاقات میں ايرانی متفكرين فارابی، ابن سينا، علامہ طباطبائی اور شعر و ادب كی معروف شخصيات مولانا جلال الدين رومی، حافظ اور سعدی كی تعريف كی اور كہا تيونس میں فلسفہ اور حكمت كی ترويج میں ايرانی متفكرين كے آثار كو شائع كرنے كا خاص اہتمام كرتے ہیں، حال ہی میں مثنوی معنوی كو شائع كيا گيا ہے۔
990449
نظرات بینندگان
captcha