انقرہ؛ اسلامی ممالك كيلئے تجارتی تعاون كی مستقل كمیٹی كے اجلاس كا ميزبان

IQNA

انقرہ؛ اسلامی ممالك كيلئے تجارتی تعاون كی مستقل كمیٹی كے اجلاس كا ميزبان

22:25 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310216
بين الاقوامی گروپ: اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كی كاروباری اور تجارتی تعاون كی مستقل كمیٹی كا 28 واں اجلاس 9 اور 10 مئی 2012ء كو تركی كے دارالحكومت انقرہ میں منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "comcec" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كی تجارتی اور كاروباری تعاون كی مستقل كمیٹی كا نام "كومسك" ہے جس كی مستقل صدارت تُرك صدر عبداللہ گل كے پاس ہے۔ اس اجلاس میں سينئر اقتصادی ماہرين، وزرائے اقتصاد پر مشتمل وفود اور 57 اسلامی ممالك كے ماہرين شركت كریں گے۔
اس اجلاس كا آغاز تلاوت قرآن كريم سے ہوگا اس كے بعد اسلامی تعاون تنظيم كی دس سالہ سرگرميوں كی رپورٹ پيش كی جائے گی اور ركن ممالك كے درميان تجارتی روابط اور تعاون كا جائزہ ليا جائے گا۔
990883
نظرات بینندگان
captcha